
کوئٹہ (یو این اے) جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار جنید احمد کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی، جبکہ اسی واقعے میں اہلکار نعمان شہید ہوگیا۔ جنید احمد کی شدید زخمی ہونے کے بعد کی صورتحال اور مبینہ طور پر اعلی پولیس حکام کی جانب سے عیادت نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دستیاب اطلاعات کے مطابق جنید احمد شدید زخمی ہونے کے باعث ایک ٹانگ سے محروم ہو چکے ہیں، تاہم تاحال کسی اعلی پولیس افسر کی جانب سے ان کی عیادت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اس صورت حال نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، علاج معالجے اور مشکل وقت میں ان کی سرپرستی کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان اور صحت خطرے میں ڈالنے والے اہلکار محکمہ پولیس کا اہم حصہ ہیں۔ ایسے میں کسی اہلکار کا شدید زخمی ہو کر معذوری کا شکار ہو جانا نہ صرف اس کے لیے بلکہ اس کے اہل خانہ کے لیے بھی ایک بڑا صدمہ ہے۔ ایسے کٹھن وقت میں افسران کی توجہ، حوصلہ افزائی اور عملی مدد زخمی اہلکار اور اس کے خاندان کے لیے اہم سہارا بن سکتی ہے۔متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنید احمد کی عیادت کی جائے، ان کے علاج، بحالی اور دیگر ضروریات کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں اور انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار کو محکمہ تنہا نہیں چھوڑتا۔



