بلوچستانتازہ ترین

دہشت گرد بلوچیت کے نمائندے نہیں، مینا مجیدبلوچ

دہشت گرد ہتھیار ڈال دیںبلوچستان میں غریب بلوچوں کی گاڑیاں جلانے والے

 بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مشیر کھیل
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مشیر کھیل

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مشیر کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ مند اور تمپ میں دہشت گردی کے واقعات کے دوران غریب بلوچ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور راستے بند کرکے لوگوں کی گاڑیاں جلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ شخص مند سے تربت کے درمیان گاڑی چلا کر روزگار کماتا تھا، لیکن دہشت گردوں نے اس کی گاڑی بھی جلا دی۔ ان کے بقول، غریب اور بے بس لوگوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنا بلوچیت نہیں، بلکہ ایسے اقدامات سے عام شہریوں کو معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔مینا مجید نے الزام عائد کیا کہ یہ عناصر بھارت کے آلہ کار ہیں اور انہیں عوام کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ عناصر غریب اور بے بس لوگوں کو نشانہ بنانے تک محدود رہ گئے ہیں تو انہیں ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔مشیر کھیل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی سہولت کاری سے گریز کریں اور مظلوم بلوچ شہریوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم ایسے عناصر سے خوف زدہ نہیں ہوگی اور عوام کے تحفظ، امن کے قیام اور صوبے کے حالات بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button