بلوچستانتازہ ترین

جیونی کے سمندر میں ایرانی تیل لانے والی اسپیڈ بوٹ پر فائرنگ، دو مزدور زخمی

بھتہ نہ دینے پر حملے کا الزام، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

جیونی کے سمندر میں ایرانی تیل لانے والی اسپیڈ بوٹ پر فائرنگ، دو مزدور زخمی
جیونی کے سمندر میں ایرانی تیل لانے والی اسپیڈ بوٹ پر فائرنگ، دو مزدور زخمی

گوادر (یو این اے) گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں مسلح افراد نے ایرانی تیل لانے والی ایک اسپیڈ بوٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گوادر کے جی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق زخمیوں کی شناخت نال، ضلع خضدار کے رہائشی قمبر ولد محمد قاسم اور عرفان ولد قمیسہ مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔اسپیڈ بوٹ کے عملے کے مطابق مبینہ طور پر کچھ عرصے سے مسلح افراد ان سے بھتے کا مطالبہ کررہے تھے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دے چکے تھے۔ عملے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسی پس منظر میں پیش آیا، تاہم اس الزام کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button