بلوچستانتازہ ترین

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، آر پی جی 7 اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد

کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، آر پی جی 7 اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد
کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، آر پی جی 7 اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد

واشک(یو این اے) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ بتائی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والے سامان میں ایک آر پی جی 7، اس کے 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button