
کوئٹہ (یو این اے) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے کے نتیجے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت قومی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حاجی ولی محمد نورزئی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔



