بلوچستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ غیر جمہوری ہے، بیرسٹر گوہر نے مسترد کر دیا

وفاق اب بھی چند دنوں میں فیصلہ واپس لے سکتا ہے

صوبائی خودمختاری کمزور کرکے امن قائم نہیں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی
صوبائی خودمختاری کمزور کرکے امن قائم نہیں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (یو این اے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ چند دنوں میں اس فیصلے کو واپس لے۔ انہوں نے اقدام کو تشویشناک سیاسی غلطی اور غیر جمہوری فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو انا کے بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے نظرانداز کرکے یا صوبائی خودمختاری کو کمزور کرکے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم پیدا کرنے سے استحکام حاصل نہیں ہوگا اور عوام اپنے حقوق کے خلاف اقدامات قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، تاہم اس چیلنج کا مقابلہ قومی یکجہتی، مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ صوبوں کو کمزور کرکے وفاق کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ مسائل کا حل طاقت کے استعمال، تصادم اور غیر معمولی اقدامات کے بجائے سیاسی بصیرت، مشاورت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button