
پشین(یو این اے) سکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے سرانان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے گولہ بارود لانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت مشترکہ کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق سرانان میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسلحے اور گولہ بارود سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ گاڑی سے 3 راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ لانچر (آر پی جی)، 4 لائٹ مشین گنز، ایک مشین گن، دستی بم، راکٹ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔



