بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن

ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے

بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن
بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ: الیکشن کمیشن بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات مقررہ پروگرام کے مطابق ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 19 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button