
بارکھان (یو این اے)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں راڑہ شم کے بنیادی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں میں سے بعض افراد کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود ہیں اور ان کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم تمام لاشوں کی شناخت اور دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔واقعے سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔



