بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیاپشت اور کلی گشتری میں کارروائی ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس و سرچ آپریشن جاری

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مستونگ (یو این اے) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے اور موجودگی کے تعین کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button