
بلیدہ (یو این اے) بلیدہ کے علاقے کوشک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اونٹ کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو اونٹ نے اپنے پنجوں تلے دبا دیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہل علاقہ نے جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔



