بلوچستانتازہ ترین

بولان میں ہزارہ نوجوانوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

بولان میں ہزارہ نوجوانوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
بولان میں ہزارہ نوجوانوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بولان سے کوئٹہ آنے والے ہزارہ نوجوانوں پر مبینہ قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے مرکزی بیان میں واقعے کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں قومی شاہراہوں پر امن و امان کی ناقص صورتحال کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔بیان میں صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے صوبے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک بنا دیا ہے۔ پارٹی نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button