بلوچستانتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے

20 ستمبر کو برشونکی کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا

ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے

خاران(یو این اے ) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہونے کے بعد خیریت سے خاران پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو 20 ستمبر کو دیگر تین افراد کے ہمراہ کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے خاران کے علاقے برشونکی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل ڈپٹی کمشنر کے دو محافظ بھی بازیاب ہوگئے تھے، جبکہ اب ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بھی بازیابی کے بعد خاران پہنچ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کی اطلاع پر علاقے میں صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button