بلوچستانتازہ ترین

ہزارہ قوم کو قومی حقوق کے حصول کے لیے مزید جدوجہد کرنا ہوگی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

دنیا بھر کی ہزارہ برادری یکجہتی اور بیداری کے لیے متحد ہو، ایچ ڈی پی کا پیغام

ہزارہ قوم کو قومی حقوق کے حصول کے لیے مزید جدوجہد کرنا ہوگی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
ہزارہ قوم کو قومی حقوق کے حصول کے لیے مزید جدوجہد کرنا ہوگی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے یکم اکتوبر کو یوم عالمی یکجہتی ہزارہ قوم کے موقع پر اپنے مرکزی بیان میں دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی، مذہبی، نسلی اور لسانی برتری کے خاتمے کے لیے ہزارہ قوم کو یکجہتی، بیداری اور قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد مزید منظم کرنا ہوگی۔پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کی ایک بڑی تعداد اپنے آبائی وطن سے جبری ہجرت پر مجبور ہوئی، جو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہے۔ بیان کے مطابق انڈونیشیا سمیت بعض دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں ہزارہ افراد اس امید کے ساتھ موجود ہیں کہ کوئی پرامن اور انسان دوست ملک انہیں پناہ فراہم کرکے ان کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کردار ادا کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ جبری بے دخلی اور قومی و مذہبی برتری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت ہزارہ قوم کو اپنی تاریخی سرزمین پر جن حالات کا سامنا ہے، اس سے دنیا آگاہ ہے۔ ایچ ڈی پی نے مقف اختیار کیا کہ عالمی برادری اور بڑی طاقتوں کی جانب سے اس مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے انسان دوست اقوام کو ہزارہ قوم کی مشکلات سے آگاہ کیا جائے اور متعلقہ حکومتوں کی خاموشی کے بارے میں بھی آواز بلند کی جائے۔پارٹی نے دنیا بھر میں ہزارہ قوم کے قومی اداروں، انجمنوں اور مختلف گروہوں سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر 2012 کی طرح اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔بیان میں یوم عالمی یکجہتی ہزارہ قوم کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلسے میں پارٹی کارکنوں اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button