
کوئٹہ (یو این اے) سلیم درانی کو مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اغوا کیے جانے کے بعد ان کی بیٹیوں نے والد کی بحفاظت بازیابی کیلئے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سلیم درانی کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ایک باپ اپنی اولاد کیلئے پوری دنیا کی حیثیت رکھتا ہے، اور وہ اس وقت اپنے والد کی زندگی اور سلامتی کیلئے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سلیم درانی کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سلیم درانی کی بازیابی کیلئے مؤثر کوششیں تیز کی جائیں اور خاندان کو اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔



