بلوچستانتازہ ترین

اے این ایف کا بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان

148 کلو منشیات برآمد

3ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں
3ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں

کوئٹہ )یو این اے(اینٹی نارکوٹکس فورس )اے این ایف( نے بلوچستان میں منشیات کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 148 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق سرنان، ضلع پشین کے قریب ایک ٹرک میں سیب کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔دوسری کارروائی میں گرمکان روڈ، ضلع پنجگور کے قریب ایک گاڑی سے 48 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق دالبندین، ضلع چاغی کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 40 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button