بلوچستانتازہ ترین

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، سرفراز بگٹی

جناح پیپلز ٹرین بوستان تک توسیع دی جائے گی، بزرگ اور معذور افراد کا سفر مفت ہوگا

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، سرفراز بگٹی
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریاست اتنی کمزور نہیں کہ بندوق کے ذریعے پالیسی مسلط کی جا سکے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور جناح پیپلز ٹرین کو بوستان تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی توجہ سے کوئٹہ میں پہلی میٹرو ٹرین چل پڑی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں یہ روایت رہی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ساتھ چلتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جناح پیپلز ٹرین میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button