
خضدار (یو این اے)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کے آبائی گھر نال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ان کا ایک باڈی گارڈ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے سردار محمد اسلم بزنجو کے گھر کو نشانہ بنایا، تاہم واقعے کے وقت سردار محمد اسلم بزنجو گھر میں موجود نہیں تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں گھر کی سیکیورٹی پر مامور ایک گارڈ زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں اور سیاسی حلقوں نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کی مزید تفصیلات اور فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔



