بلوچستانتازہ ترین

ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، 13 دہشتگرد ہلاک

طویل فائرنگ کے تبادلے میں بگٹی امن فورس کا ایک اہلکار شہید

3 زخمی، زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا
3 زخمی، زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا

ڈیرہ بگٹی(یو این اے) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہہ لوٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے چیئرمین ضلع کونسل غلام نبی شمبانی بگٹی
ڈیرہ بگٹی کے گھر پر حملہ کردیا، جس کے بعد بگٹی امن فورس اور دہشتگردوں کے درمیان طویل فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 13 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بگٹی امن فورس کا ایک جوان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button