بلوچستانتازہ ترین

ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا

قبائلی جرگہ ملک امین اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب پہنچا

صحافتی و قبائلی عمائدین کی موجودگی میں معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا
صحافتی و قبائلی عمائدین کی موجودگی میں معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا

کوئٹہ (پریس ریلیز) ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی و یو این اے کے بیورو چیف نصیر احمد کے درمیان پیدا ہونے والا تنازعہ قبائلی جرگے کی کوششوں سے خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔تنازعے کے حل کے لیے ملک امین اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں قبائلی جرگہ کوئٹہ پریس کلب پہنچا، جہاں پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں صحافتی برادری نے سینئر صحافی نصیر احمد کی رضامندی سے جرگے کے ارکان کی بار بار آمد کو قبول کرتے ہوئے فریقین کے درمیان معاملہ پرامن انداز میں طے کرانے میں کردار ادا کیا۔قبائلی جرگے کی جانب سے ملک باری کاکڑ کے چھوٹے بھائی ملک قیام الدین کاکڑ، علاوالدین کاکڑ، حاجی برات اچکزئی، روزی خان کاکڑ، صابر کاکڑ، پٹھان پیر علیزئی اور دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافتی برادری کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد، سابق صدر بی یو جے خلیل احمد، سینئر صحافی جلال نورزئی، نورالہی بگٹی، بنارس خان، بی یو جے کے نائب صدر ظفر اللہ بلوچ، سینئر صحافی ظفر اچکزئی، رضوان سعید، ظاہر ناصر، زین الدین، فضل تواب، سماجی رہنما عابد لودھی اور دیگر موجود تھے۔جرگے کے ارکان اور صحافیوں نے باہمی مشاورت کے ذریعے تنازعے کو ختم کیا، جبکہ اس موقع پر اختلافات کو پرامن اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے پر موجود افراد نے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ایسے معاملات کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button