بلوچستانتازہ ترین

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ایک جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے

جو تمام اقوام کی ثقافت، زبان، روایات اور رسم و رواج کا احترام کرتی ہے

پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا
پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا

کوئٹہ (یو این اے) پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہزارہ ٹاون دفتر میں پارٹی کے پشتون اراکین کی جانب سے ایک پروقار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایچ ڈی پی اور ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں سمیت پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد کوہزاد اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد پشتون بھائیوں کی شاندار، تاریخی، روایتی اور مہمان نواز ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے درمیان بھائی چارے، محبت اور باہمی یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ایک جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو تمام اقوام کی ثقافت، زبان، روایات اور رسم و رواج کا احترام کرتی ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کی اصل خوبصورتی اس کے مختلف ثقافتی رنگوں، زبانوں اور روایات میں ہے، اور یہی تنوع صوبے کی مشترکہ شناخت کو مضبوط بناتا ہے۔مقررین نے کہا کہ ثقافتی تقریبات مختلف اقوام کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پشتون ثقافت کی روایات، مہمان نوازی اور تاریخی ورثہ بلوچستان کے تہذیبی حسن کا اہم حصہ ہیں۔تقریب کے اختتام پر پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا، شرکا نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اقوام مل کر ایک پرامن، خوشحال، باہمی احترام اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی بلوچستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button