
چمن (یو این اے) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



