
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے علاقے پشوکان میں پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے اشتراک سے کی۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور غیرقانونی ادویات پر مشتمل کھیپ ضبط کرلی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی گئی ممنوعہ اشیا کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردیا گیا ہے۔



