بلوچستانتازہ ترین

پشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئی

پشتون ثقافت، روایات، زبان اور تاریخی اقدار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر

پشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئی
پشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ (یو این اے)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر پشتون قوم سمیت صوبے بھر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت صدیوں پر محیط شاندار تاریخ، روایات، اقدار، زبان، مہمان نوازی اور رواداری کی آئینہ دار ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پشتون کلچرل ڈے منانے کا مقصد اپنی ثقافتی شناخت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ نئی نسل کو اپنی تہذیب و روایات سے روشناس کرانا ہے۔ پشتون معاشرے کی روایتی اقدار میں عزت، اخوت، مہمان نوازی، جرگہ، برداشت اور باہمی احترام کو نمایاں مقام حاصل ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اقوام کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تہذیبی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں۔ پشتون نوجوان اپنی زبان، ثقافت اور روایات سے جڑے رہتے ہوئے تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ پشتون ثقافت کے مثبت پہلوں، تاریخی ورثے اور روایتی اقدار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں۔پارلیمانی سیکرٹری نے پشتون کلچرل ڈے کی مناسبت سے پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ثقافتی تنوع پاکستان کی خوبصورتی ہے، جسے باہمی احترام اور اتحاد کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button