بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادا

کیسکو کی صوبے کی مختلف جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ادائیگی کے نوٹسز جاری

فنڈز ملتے ہی واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی
فنڈز ملتے ہی واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی

کوئٹہ (یو این اے)محکمہ جیل بلوچستان کے ذمے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بجلی کے واجبات 19 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئے، جس پر کیسکو حکام نے صوبے کی مختلف جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔جیل حکام کے مطابق محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کی خطیر رقم واجب الادا ہے، جس سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی کیسکو کے بجلی کے واجبات ادا کردیے جائیں گے۔حکام کے مطابق بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے معاملے پر محکمہ جیل اور کیسکو کے درمیان رابطہ جاری ہے، جبکہ متعلقہ حکام واجبات کی ادائیگی کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button