
کوئٹہ (یو این اے) اغبرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی مزید تیز کردی ہے اور صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آنے کا امکان ہے۔



