
نوشکی (یو این اے)کلی جمال آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد یاسر اور عبدالروف جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوں سے کارروائی کی جارہی ہے۔



