بلوچستانتازہ ترین

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میر سرفراز بگٹی

حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔وزیر اعلی بلوچستان کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button