بلوچستانتازہ ترین

سینیٹر عبدالشکور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چین جانے سے روک دیا گیا

پرواز روانہ ہو گئی جبکہ سینیٹر کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں

سینیٹر عبدالشکور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چین جانے سے روک دیا گیا
سینیٹر عبدالشکور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چین جانے سے روک دیا گیا

کوئٹہ،اسلام آباد(یو این اے)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے چین جانے سے روک دیا، جس کے باعث ان کی پرواز بھی مس ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی چین روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں تھا، اس کے باوجود انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کو روکنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔سینیٹر عبدالشکور خان عبیزئی کی چین جانے والی پرواز بھی روانہ ہوگئی، جبکہ ذرائع کے مطابق وہ تاحال اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور انہیں ایئرپورٹ سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔اسٹاپ لسٹ میں نام شامل نہ ہونے کے باوجود سینیٹر کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے نے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ انہیں کس قانون، حکم یا ہدایت کے تحت آف لوڈ کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی صورتحال اور ایف آئی اے کا مقف سامنے آنے کے بعد ہی معاملے کی مزید وضاحت ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button