بلوچستانتازہ ترین

بی وائی سی رہنما گل زادی بلوچ کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا

کوئٹہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ون کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

بی وائی سی رہنما گل زادی بلوچ کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا
بی وائی سی رہنما گل زادی بلوچ کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائی سی) کی رہنما گل زادی بلوچ کو قتل کے ایک مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے گل زادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی۔گل زادی بلوچ بی وائی سی کی رہنماں میں شامل ہیں اور ان کے خلاف بلوچستان میں مختلف مقدمات زیرِ سماعت رہے ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے عدالتی ریکارڈ میں بھی گل زادی بلوچ کا نام مقدمات میں موجود ہے۔فیصلے سے متعلق مزید تفصیلات، مقدمے کی دفعات اور عدالت کی جانب سے سزا کی دیگر شرائط سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button