بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں ایران اور یورپ جانے کی کوشش ناکام

خواتین و بچوں سمیت 58 افغان باشندے گرفتار

زیرِ حراست افراد قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا،سیکیورٹی فورسیز
زیرِ حراست افراد قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا،سیکیورٹی فورسیز

کوئٹہ (یو این اے) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش ناکام بناتے ہوئے 58 افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق زیرِ حراست افراد پاکستان کے راستے ایران اور بعد ازاں یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button