بلوچستانتازہ ترین

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر زراعت سمیت 2 افراد جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد فرار

پولیس نے لاشیں سول ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں
پولیس نے لاشیں سول ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں

کوئٹہ (یو این اے)سریاب روڈ کے علاقے گرین ٹاون میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈائریکٹر زراعت غلام سرور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گرین ٹان میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈائریکٹر زراعت غلام سرور کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں غلام سرور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔پولیس نے دونوں لاشیں سول ہسپتال منتقل کردیں، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button