بلوچستانتازہ ترین

خضدار اور ملحقہ علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر، مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا

خضدار اور ملحقہ علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ
خضدار اور ملحقہ علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ

خضدار(یو این اے)بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمائی مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button