
مستونگ(یو این اے)مستونگ بازار میں مسلح افراد نے الائیڈ بینک کو لوٹ لیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈکیتی سے قبل بازار میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنایا، جس کے بعد بینک میں داخل ہوکر مبینہ طور پر رقم لوٹ لی۔پولیس کے مطابق واردات میں لوٹی گئی رقم کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے



