
خاران(یو این اے)نوشکی خاران روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ نوشکی خاران روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خاران کی گاڑی کو روک کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔تاہم واقعے کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حقائق کی جانچ جاری ہے۔



