بلوچستانتازہ ترین

سینئر صحافی نصیر احمد پر مسلح حملے کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مذمت

پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافی کو انصاف فراہم کیا جائے

حکومت و انتظامیہ فوری نوٹس لے، ایچ ڈی پی
حکومت و انتظامیہ فوری نوٹس لے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ (یو این اے) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سینئر صحافی اور یو این اے نیوز ایجنسی کے بیورو چیف نصیر احمد پر مبینہ مسلح حملے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ نصیر احمد طویل عرصے سے مشکل حالات کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ ان پر حملے کے واقعے سے صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔ حکومت اور انتظامیہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے اور متاثرہ صحافی کو انصاف فراہم کیا جائے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button