بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں کمسن علی شاہ کا معمہ حل، پولیس نےقاتلا سگی چاچی کو گرفتا ر کرلیا

پانی کی ٹینکی میں بدبو پھیلنے پربوری بند لاش گھر سے باہر پھینکنے کا انکشاف

کوئٹہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے
کوئٹہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ پولیس نے کمسن بچے علی شاہ کی بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے بچے کی سگی چاچی کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر میں کمسن علی شاہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کیں۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کی سگی چاچی نے مبینہ طور پر علی شاہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں بند کرکے گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں چھپا رکھی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے بدبو آنے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر بوری بند لاش گھر سے باہر پھینک دی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار خاتون سے پوچھ گچھ کے ذریعے قتل کے محرکات اور دیگر حقائق معلوم کیے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی ذمہ داری کا تعین تفتیش اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button