
کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی (MCB) بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈکیتی کا نشانہ بناتے ہوئے لوٹ لیا ہے۔ابتدائی ذرائع کے مطابق متعدد مسلح افراد بینک کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود تمام عملے اور صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا، جس کے بعد ملزمان مبینہ طور پر نقدی لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بینک ڈکیتی کی اس واردات میں مجموعی طور پر کتنی رقم لوٹی گئی ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔



