بلوچستانتازہ ترین

اختر مینگل حواس باختگی کا شکار ہوچکے

ان کی سیاسی اننگز میرے اور سرفراز بگٹی کے گرد گھوم رہی ہے، انوار الحق کاکڑ

باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینے والے آج انقلابی بن گئے
باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینے والے آج انقلابی بن گئے

کوئٹہ (یو این اے) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حواس باختگی کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کی تمام سیاسی اننگز انوار الحق کاکڑ اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے گرد گھوم رہی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی موجودہ سیاسی طرزِ عمل میں واضح تضادات نظر آتے ہیں اور ان کے سیاسی بیانات کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کی سیاسی سرگرمیوں اور بیانات میں انوار الحق کاکڑ اور میر سرفراز بگٹی کا ذکر نمایاں رہتا ہے، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی تمام سیاسی اننگز انہی شخصیات کے گرد گھوم رہی ہے۔سابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینے والے آج خود کو انقلابی قوتوں کے طور پر پیش کررہے ہیں، جو واضح سیاسی تضاد ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاست میں اصول، مقف اور سیاسی فیصلوں میں مستقل مزاجی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، تاہم بعض سیاسی رہنماں کے ماضی کے فیصلوں اور موجودہ بیانیے میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button