بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک روز میں 54 ٹریفک حادثات

74 افراد زخمی اور ایک جاں بحق

ژوب اور خضدار میں سب سے زیادہ حادثات رپورٹ ہوئے، ریسکیو 1122
ژوب اور خضدار میں سب سے زیادہ حادثات رپورٹ ہوئے، ریسکیو 1122

بیلا(یو این اے)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک روز میں 54 ٹریفک حادثات، 74 افراد زخمی، ایک جاں بحق۔بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر 12 ستمبر کو پیش آنے والے 54 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 74 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی مختلف شاہراہوں پر قائم ٹراما سینٹرز نے حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق ٹراما ژوب کی حدود میں سب سے زیادہ 24 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 35 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح ٹراما خضدار مرکز کی حدود میں 13 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 13 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق وندر، لسبیلہ میں 5 حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، سرانان، پشین میں 3 حادثات میں 4 افراد، زیارت کراس، پشین میں 2 حادثات میں 6 افراد جبکہ کیٹل فارم، جعفرآباد میں 2 حادثات کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب لیاری، لسبیلہ میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاایم ای آر سی 1122 کے مطابق 12 ستمبر کو صوبے بھر کے مختلف مراکز میں مجموعی طور پر 54 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 74 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک شخص کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button