بلوچستانتازہ ترین

سوراب میں گیس کا بحران 20 روز سے برقرار

ایل پی جی پلانٹ کی سپلائی بحال نہ ہونے پر شہری مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبورہوگئے

بلوچستان کے موجودہ صورتحال کی وجہ سے گیس بوزرز آنے کے لیے تیار نہیں ہے،انجینئر جاوید
بلوچستان کے موجودہ صورتحال کی وجہ سے گیس بوزرز آنے کے لیے تیار نہیں ہے،انجینئر جاوید

سوراب(یو این اے)سوراب میں گیس کی فراہمی کا بحران 20 روز گزرنے کے باوجود تاحال ختم نہ ہو سکا، ایل پی جی پلانٹ کے لیے مطلوبہ گیس کی سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ گیس کی مسلسل عدم دستیابی نے نہ صرف گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ روزمرہ زندگی کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سوراب میں گزشتہ 20 روز سے گیس کی فراہمی کا مسئلہ برقرار ہے، تاہم اس کے باوجود تاحال کوئی اور مستقل حل سامنے نہیں آ سکا، ایل پی جی پلانٹ کو مطلوبہ سپلائی نہ ملنے کے باعث شہریوں کو گیس کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے سمیت دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل ایندھن کا سہارا لینا پڑ رہا ہے،ساتھ ہی ساتھ سوراب کے لوگ لکڑیاں بھی دگنی قیمت میں لینے پر مجبور ہو گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائعِ ایندھن کے استعمال سے نہ صرف انہیں اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی کے معمولات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، پہلے ہی مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار عوام کے لیے مہنگا متبادل ایندھن ایک اضافی مالی بوجھ بن چکا ہے جبکہ دوسری جانب گیس پلانٹ انچارج انجینئر جاوید زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ صورتحال کی وجہ سے گیس بوزرز آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button