بلوچستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی مرکزی قیادت نے سندھ میںنئے صوبے کی مخالفت کردی

پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

وسیع رقبے کے باعث بلوچستان کو مزید صوبوں کی ضرورت ہے، سرفراز بگٹی
وسیع رقبے کے باعث بلوچستان کو مزید صوبوں کی ضرورت ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت سندھ میں نئے صوبے بنانے کی مخالف ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی پی پی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کی ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو اس کے وسیع و عریض رقبے کے باعث ایک ہی انتظامی مرکز سے مثر طور پر چلانا مشکل ہے، اس لیے صوبے میں نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بلوچستان اسمبلی نئے صوبے بنانے کے لیے تیار ہے اور قومی اسمبلی میں اتفاقِ رائے کی صورت میں اس معاملے پر پیش رفت ہوسکتی ہے۔کوئٹہ میں دیگر صوبوں سے آنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے اتنا وسیع صوبہ ہے کہ انتظامی سہولت اور بہتر حکمرانی کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اتفاقِ رائے پیدا کرنا ضروری ہوگا۔میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کی تشکیل لسانی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر ہونی چاہیے، تاکہ بہتر انتظام، عوامی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی نظام کی مثر نگرانی ممکن بنائی جاسکے۔گفتگو کے دوران وزیراعلی بلوچستان نے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کے اس بیان پر بھی افسوس کا اظہار کیا جس میں انہوں نے پنجاب کو ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں ہمسایہ صوبوں سے زیادہ خطرہ لاحق ہونے کی بات کی تھی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دوسرے صوبوں کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے بفر زون کے طور پر کردار ادا کررہا ہے اور صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے اثرات پورے ملک تک پہنچ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button