بلوچستانتازہ ترین

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں بندوق کے زور پر نہیں؟

تشدد نہیں، قلم اور نفرت نہیں، امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ضیا اللہ لانگو

تشدد نہیں، قلم اور نفرت نہیں، امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ضیا اللہ لانگو
تشدد نہیں، قلم اور نفرت نہیں، امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہمیں تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ اب اس بحث سے نکلنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے ہونے چاہئیں اور کس سے نہیں، بلکہ توجہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور عوام کے بہتر مستقبل پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشتگردی، تشدد اور نفرت کو مسترد کرنا ہوگا۔ جو عناصر امن کو تباہ، عوام کو تقسیم اور معصوم جانوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری اصل طاقت اتحاد، تعلیم، محنت، شعور اور اپنے وطن سے محبت ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں، تعلیم حاصل کریں اور پارلیمانی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں عوام اپنی ریاست اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوکر ترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں ریاست اور آئین کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے سامنے ریاستی نظام کو کمزور کیا گیا ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں کے لیے کھلے ہیں جو پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرتے ہیں، تاہم بندوق، دہشتگردی اور تشدد کے ذریعے اپنی بات منوانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ایسا بلوچستان اور پاکستان تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، تعلیم، روزگار، ترقی اور خوشحالی ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button