بلوچستانتازہ ترین

چھتر میں زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ پر مسلح افراد کا حملہ

ایک مزدور زخمی، دوسرا اغوا

نامعلوم مسلح افراد تعمیراتی مقام سے ایک مزدور کو ساتھ لے گئے
نامعلوم مسلح افراد تعمیراتی مقام سے ایک مزدور کو ساتھ لے گئے

چھتر (یو این اے) تحصیل چھتر میں زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی جبکہ دوسرے مزدور کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ فائرنگ اور حملے کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ مسلح افراد دوسرے مزدور کو مبینہ طور پر اپنے ہمراہ لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے مغوی مزدور کی تلاش اور واقعے میں ملوث مسلح افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں اور مغوی مزدور سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی مزدور کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button