
سوراب(یو این اے)سوراب کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر حاجیکہ کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ،خاران کے سینئر صحافی اور خاران پریس کلب کے صدر حاجی محمد عارف کے نوجوان صاحبزادے زین عارف جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق زین عارف سمیت دیگر افراد جنید احمد کی گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں زین عارف ولد حاجی محمد عارف موقع پر جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں جنید احمد ولد دیدگ وفا محمودزئی، حبیب عارف ولد حاجی محمد عارف سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق خاران سے ہے، جبکہ جاں بحق زین عارف اور زخمی حبیب عارف سینئر صحافی حاجی محمد عارف کے صاحبزادے ہیں۔



