
کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ وڈھ کے علاقے کلی یار محمد سونارو میں مبینہ ایف سی کارروائی کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 7 سالہ بچہ شاہ زیب بھی شامل ہے۔سردار اختر مینگل کے مطابق واقعہ رات تقریبا 10 بجے پیش آیا، جب شادی کی تیاریوں میں مصروف ایک گاں مبینہ کارروائی کے بعد سوگ میں تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ چار قیمتی جانوں کے ضیاع سے خاندان تباہ اور شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مزید کتنی معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد دنیا اس صورتحال پر توجہ دے گی۔تاہم واقعے کی آزادانہ سرکاری تصدیق اور مبینہ کارروائی کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



