بلوچستانتازہ ترین

کانک شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میر ضیا اللہ لانگو

دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ، وزیر داخلہ
دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ، وزیر داخلہ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے مستونگ کے علاقے کانک میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار عزت اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار عزت اللہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکار عزت اللہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پوری قوم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا حوصلہ، عزم اور قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست کی طاقت ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button