بلوچستانتازہ ترین

قلعہ عبداللہ منشیات اسمگلنگ میں خاتون گرفتار

منشیات کے کاروبار میں خواتین کو استعمال کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

اصل سرپرستوں اور سپلائرز کو بے نقاب کیا جائے
اصل سرپرستوں اور سپلائرز کو بے نقاب کیا جائے

قلعہ عبداللہ (یو این اے)قلعہ عبداللہ میں پولیس نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو گزشتہ روز کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق منشیات کے کاروبار سے وابستہ بعض عناصر مبینہ طور پر خواتین کو اپنے غیر قانونی کاروبار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ متعلقہ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے ان افراد اور گروہوں کا سراغ لگایا جائے جنہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا، اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دولت کمانے کے لیے خواتین کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرکے معاشرے کو بدنام کرنا قابل قبول نہیں۔ منشیات کے اصل سرپرستوں، سپلائرز اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا موثر سدباب کیا جاسکے۔متعلقہ حلقوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کسی خاتون یا اس کے خاندان کو محض الزام کی بنیاد پر نشانہ نہ بنایا جائے اور قانونی کارروائی کو تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button