
ژوب (یو این اے) ژوب سے تعلق رکھنے والے دو افراد، جو گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے زیارت کراس کے قریب اغوا ہوگئے تھے، بحفاظت بازیاب ہوگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے دو ملازمین کمال خان مندوخیل اپوزئی اور خیال محمد کبزئی کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔ دونوں افراد کی بازیابی کے بعد اہلخانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دونوں مغویوں کی بازیابی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



