بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد ہلاک

6 اور 7 ستمبر کے آپریشنز میں 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد

متعدد دہشتگرد ٹھکانے تباہ، آئی ایس پی آر
متعدد دہشتگرد ٹھکانے تباہ، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (یو این اے)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں 6 اور 7 ستمبر کو انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشتگردوں نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیرا کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو مثر انداز میں تباہ کیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جو مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button